اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء و مشائخ کونسل میں اہل تشیع کو ایک ایک سیٹ دی گئی ہے جو بتناسب آبادی ناکافی ہے۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی اور ایلمنٹری بورڈ کے نصاب کو تمام مکاتب فکر کے لئے قابل قبول اور ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے امن وامان کی صورت حال بھی روز بروز بگڑتی جارہی ہے مگر حکمرانوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اپنے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا بنیادی مقصد ہی تمام مکاتب فکر کے حقوق کی بحالی ہے اس سلسلہ میں بہت جلد تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران اور علماءکرام سے ملاقاتیں کر کے لائحہ عمل وضح کر ینگے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی نے ضلع پونچھ کے تنظمی دورہ کے دوران ککوٹہ ، ہجیرہ اور تیتری نوٹ میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف فقہ جعفری کی بات نہیں کرتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام مسالک کو آئین کے مطابق برابر کے حقوق دئیے جائیں اور کسی ایک مسلک کو ریاستی اداروں پر بالادست قرار دینا کسی صورت میں بھی قابل قبول نہ ہوگا۔
..........
/110